بانی پی ٹی آئی خالدہ ضیا کی طرح رہائی چاہتے ہیں:عظمیٰ بخاری

بانی پی ٹی آئی خالدہ ضیا کی طرح رہائی چاہتے ہیں:عظمیٰ بخاری

لاہور (آئی این پی)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی خالدہ ضیا کی طرح رہائی چاہتے تھے لیکن ناکام ہو گئے ،اڈیالہ جیل بیٹھ کر ملک میں آگ لگانے کی پلاننگ ہوتی ہے۔۔۔

 بانی پی ٹی آئی پر پابندی لگا دینی چاہیے ، 12سال سے خیبرپختونخوا کے وسائل وفاق پر چڑھائی کرنے کیلئے استعمال ہو رہے ہیں،بلوائیوں کو ریاست کے خلاف بغاوت کی سزا ملنی چاہیے ،احتجاج کے دوران انقلابیوں کا‘‘ چی گویرا’’ کارکنان کو چھوڑ کر اچانک غائب ہو گیا،شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس تک یہ فساد کی کوشش کرتے رہیں گے جسے ناکام بنایا جائے گا۔کراچی میں چینی شہریوں پر حملہ بھی اس ایونٹ کو ناکام بنانے کیلئے کیاگیا ۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا ایک طرف افراتفری، فتنہ فساد اور نیا بنگلہ دیش بنانے کی سازش ہورہی تھی تو دوسری طرف ہم عوام کو گھر دے رہے تھے ۔ ‘‘غنڈہ پور’’نے غلیلوں اور اسلحہ کے ساتھ تقاریر کیں۔ اسلام آباد پولیس نے 120افغان باشندوں کو پکڑا، ایک کانسٹیبل شہید ہوگیا، اس کا کیا قصور تھا؟۔ پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کی گمشدگی کا ڈرامہ رچایا، گنڈا پور کہہ رہا تھا ہم آرہے ہیں پھر اچانک غائب ہوگیااورخیبرپختونخوا اسمبلی میں نمودار ہوا۔ گنڈاپور اسمبلی میں کھڑے ہوکر آئی جی اسلام آباد کو دھمکیاں دے رہے تھے ، اتنی ہمت تھی تو سڑک پر کھڑے ہوکر آئی جی کا سامنا کرتے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں