بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر احتجاج جاری رہے گا:رئوف حسن

بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر احتجاج جاری رہے گا:رئوف حسن

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما رئوف حسن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر احتجاج جاری رہے گا۔۔۔

دنیا نیوز کے پروگرام دنیا مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے رئوف حسن نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور خطاب کے بعد خیبر پختونخوا ہائوس چلے گئے ،وہاں اس وجہ سے گئے تھے کیونکہ وہ 24 گھنٹے سے سفر کررہے تھے ، اس وقت ہمارے لئے ایک مشکل وقت ہے ، ہم مشکلات سے ضرور نکل جائیں گے ،میں ذاتی طور پر مذاکرات کا حامی ہوں،مسائل کا حل اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ٹیبل پر بیٹھنے میں ہی ہے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے آئینی ترامیم کیلئے حکومت کے پاس پورے نمبر نہیں ہیں، مولانا فضل الرحمن بھی اس کی حمایت نہیں کریں گے ، اس وقت حکومت کو 8 ووٹ کی ضرورت ہے ،ہمارا کوئی رکن قومی اسمبلی نہیں ٹوٹے گا،ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کہاں رہے اس کی شفاف انکوائری ہونی چاہئے ۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کو جلسے میں دعوت دینا ملک دشمنی ہے ، انہوں نے آئی ایم ایف کو خط لکھے ، یہ ہمیشہ پاکستان کے خلاف کام کرتے ہیں۔پی ٹی آئی کے اندر ہی میر جعفر بیٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات کے دوران گورنر راج لگانے کی کوئی بات نہیں ہوئی۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ علی امین کہاں رہے ؟ محسن نقوی کو اس حوالے سے تحقیقات کرنی چا ہئیں ، کبھی کبھی علی، نقوی بھائی بھائی کے نعرے بھی لگ جاتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں