چینی شہریوں پر حملہ پاک چین دوستی پر حملہ ہے :عمر ایوب

چینی شہریوں پر حملہ پاک چین  دوستی پر حملہ ہے :عمر ایوب

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے کراچی میں چینی قافلے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے۔۔۔

 دھماکے کے نتیجے میں دو چینی شہریوں کے جانی نقصان اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپوزیشن لیڈر کا متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہاربھی کیا۔انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کی یہ کارروائی پاکستان اور چین کی پائیدار دوستی پر بھی حملہ ہے . اس لیے حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں