بانی پی ٹی آئی کے فیصلہ پر عمل درآمد کیا ، منزل انکی رہائی ،علی امین

بانی پی ٹی آئی کے فیصلہ پر عمل درآمد کیا ، منزل انکی رہائی ،علی امین

پشاور(آئی این پی) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے جو فیصلہ کیا تھا اس پر عمل درآمد کیا، منزل انکی رہائی ہے۔۔۔

 تشدد اور شیلنگ کے باوجود ڈی چوک اسلام آباد پہنچے ، علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی، پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اراکین اسمبلی نے کامیاب احتجاج پر علی امین کو روایتی پگڑی پہنائی، علی امین نے خطاب میں سب کا شکریہ ادا کیا اور احتجاج میں خود پر گزرنے والے واقعات سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں گنڈا پور کا کہنا تھا ہماری پرامن تحریک آگے بھی جاری رہے گی، اپنا ہدف حاصل کیا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا وفاق نے ہم پر ظلم کیا، مجھ پر اور کے پی ہاؤس پر حملہ کیا، گرفتار پارٹی کارکنوں کی رہائی کیلئے لیگل ٹیم بنالی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں