میانوالی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 7 دہشتگرد ہلاک، 8فرار

میانوالی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 7 دہشتگرد ہلاک، 8فرار

میانوالی ،دائودخیل، کندیاں (نما ئند گان دنیا) میانوالی کے علاقے مکڑوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔۔۔

دہشت گردوں نے میانوالی میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔پنجاب کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو دہشت گرد وں کی موجودگی کی اطلاع ملی ، سی ٹی ڈی سرگودھا نے گرفتاری کے لیے سپیشل آپریشن شروع کر دیا ۔سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کی تو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 7 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے ، سی ٹی ڈی نے بھی جوابی فائرنگ کی ، 8 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،مرنے والے عسکریت پسندوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، 7 کلاشنکوف ، گولیاں ، 6دستی بم بھی برآمد کیے ، فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سپیشل سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سی ٹی ڈی کومیانوالی میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر شاباش دی اور کہا کہ قوم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ ہے ۔دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگا جاری رہے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں