ایم بی بی ایس طلبا کی رجسٹریشن فیس میں 50فیصد اضافہ

ایم بی بی ایس طلبا کی رجسٹریشن  فیس میں 50فیصد اضافہ

اسلام آ باد (آئی ا ین پی )پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل(پی ایم ڈی سی)نے ایم بی بی ایس کرنے والے طلبا کی رجسٹریشن فیس میں اضافہ کردیا،نجی میڈیکل کالج کے طالبعلم پی ایم ڈی سی رجسٹریشن کے لیے 15ہزار جمع کرائیں گے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس نجی میڈیکل کالج کے طلبا کی رجسٹریشن فیس10 ہزار تھی، سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز کے طالبعلم 7ہزار روپے جمع کرائیں گے ۔پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے فیس میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں