چینی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے 3 بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

چینی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے 3 بلٹ  پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

لاہور(کر ائم رپو رٹر )محکمہ داخلہ پنجاب نے چینی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے 3نئی بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ داخلہ نے صوبے میں چینی باشندوں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں جبکہ 3 ٹیوٹا ہائی ایس بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کیلئے فنڈز فراہم کرنے کی سمری محکمہ خزانہ کو ارسال کر دی ہے ۔ محکمہ داخلہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلٹ پروف کوسٹرز چینی باشندوں کو محفوظ نقل و حرکت کیلئے خریدی جا رہی ہیں۔ فنڈز ملتے ہی خریداری کا عمل شروع کر دیاجائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں