ٹیکس نہ دینے پربجلی ، گیس کنکشن بھی ختم :چیئرمین ایف بی آر

ٹیکس نہ دینے پربجلی ، گیس کنکشن بھی ختم :چیئرمین ایف بی آر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ سیلز ٹیکس فراڈ کی الگ کمپنیاں بنی ہوئی ہیں، فراڈ میں جو بھی ملوث ہوگا اس کیخلاف کارروائی ہوگی، کمپنی مالکان کابھی پیچھا کرینگے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام‘‘دنیا مہربخاری کے ساتھ’’میں گفتگو کرتے ہوئے راشد لنگڑیال نے کہا کوئی تگڑا ہو یا کمزور ہوہمارے نزدیک اس وقت تک کمزور ہے جب تک فراڈ کررہا ہے ،تگڑا اس وقت ہے جب فراڈ نہیں کررہا،وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے جو اچھا ٹیکس دے رہا اسکی عزت کریں،جو فراڈ کررہا ہے اس کیخلاف سخت کارروائی کی جائے ،اگلے ہفتے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع ہوگا،ہم پوری محنت کے ساتھ کام کرینگے ،فراڈ کرنیوالوں کا سارا ڈیٹا ہمارے پاس ہے ،انکے نام کا بھی پتہ ہے ،10 ، 15 دن میں گرفتاریاں شروع ہوجائیں گی۔ ڈیٹا کی بنیاد پر رواں برس اہم اقدامات کرینگے ۔ ایف بی آر میں 355 آڈیٹر ہیں،200آڈیٹر مارکیٹ سے بھرتی کرینگے ۔ایک سوا ل کے جواب میں کہا جو لوگ ٹیکس نہیں دیتے انکے بجلی ، گیس کنکشن کاٹنے کی خبریں جلد آئیں گی۔انہوں نے کہاایک بیانیہ بنایا گیا کہ چند فیصد لوگ ٹیکس دیتے ہیں، انکم ٹیکس میں بنیادی مسئلہ انڈر فائلنگ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں