شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نئے چیئرمین کا انتخاب

شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نئے چیئرمین کا انتخاب

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن(مرکز)نے نئے چیئرمین کا انتخاب کر لیا۔سینئر وائس چیئرمین عاصم غنی عثمان کی زیر صدارت ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں ووٹنگ کے ذریعے چیئرمین کی خالی اسامی کیلئے ممبران کی رائے لی گئی۔

 نو میں سے چھ نے فیصل مختار کے حق میں ووٹ دیا اور وہ شوگر ملز ایسوسی ایشن (مرکز)کے 26-2024 کیلئے چیئرمین منتخب ہو گئے ۔بعد ازاں ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس بھی ہوا ، ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے نئے چیئرمین فیصل مختار کو مبارکباد دی گئی۔ اجلاس میں نجی شوگر ملز کے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر اور فنانس منیجر کی گرفتاری کی بھی شدید مذمت کی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ انہیں فوری رہا کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں