زرمبادلہ کے ذخائر میں 10 کروڑ 60لاکھ ڈالر کا اضافہ

زرمبادلہ کے ذخائر میں  10 کروڑ 60لاکھ ڈالر کا اضافہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 10 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے ۔

زرمبادلہ کے قومی ذخائر کا حجم 4 اکتوبر کو مجموعی طور پر 16 ارب 4 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگیا ہے ، جس میں کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں