عمران خان سے ملاقات کیلئے ہمشیرہ نورین کی ہائیکورٹ میں درخواست

 عمران خان سے ملاقات کیلئے ہمشیرہ  نورین کی ہائیکورٹ میں درخواست

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے ) بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کیلئے ان کی ہمشیرہ نورین نیازی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

وکیل سلمان اکرم راجہ،خالد یوسف چودھری اور دیگر کے ذریعے دائر درخواست میں چیف کمشنر اسلام آباد اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ ہمیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ کے چیک اپ کے لیے ڈاکٹر کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں،سپرنٹنڈنٹ نے بغیر کسی قانونی وجہ کے ملاقات پر پابندی لگائی ہے ،درخواست میں استدعا کی گئی کہ بانی پی ٹی آئی سے وکلا اور فیملی ممبران کی ملاقات کا حکم دیا جائے ۔ نورین خان نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جتنی قربانیاں بانی پی ٹی آئی نے اس ملک کے لیے دی ہیں ہمیں امید نہیں تھی ہمارے ساتھ ایسا سلوک ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں