فوجی عدالتوں کو کسی صورت نہیں مان سکتے :تر جمان جے یو آئی

فوجی عدالتوں کو کسی صورت نہیں مان سکتے :تر جمان جے یو آئی

اسلام آباد :( نیوز ایجنسیاں ،مانیٹرنگ ڈیسک) جے یو آئی نے کہا ہے کہ ہم ایسی آئینی عدالت بالکل بھی نہیں چاہتے جو سپریم کورٹ سے اوپر ہو اور فوجی عدالتوں کا تو کسی صورت نہیں مان سکتے چاہے کوئی بھی ٹارگٹ ہو۔

اپنے بیان میں ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ جمعیت علما اسلام کا حکومت سے کوئی معاملہ طے نہیں ہوا، حکومت نے جے یو آئی کا غلط اندازہ لگایا اور سمجھا مولوی ہیں سادگی میں مان جائیں گے ، اگر حکومت سے معاملات طے ہوتے تو پھر ہم علیحدہ مسودہ  کیوں بنا رہے ہوتے ؟اس وقت ہمارا 90 فیصد مسودہ تیار ہوگیا جو پی ٹی آئی اور پی پی سے شیئر کریں گے ،۔ترجمان کے مطابق آئینی ترمیم 25 کروڑ عوام کے لیے ہوتی ہے نا کہ کسی شخص یا حکومت کے لیے ، جو ہمیں دیا گیا اس سے عوام کے بنیادی حقوق متاثر ہو رہے تھے اور پھر ججز کی عمر اور ٹرانسفر وغیرہ تھی، 17ویں ترمیم میں ہم نے ججوں کی عمر بڑھانے کا کہا تو سب سے زیادہ پی پی نے مخالفت کی تھی۔، ہم نے پیپلزپارٹی کو کہا کہ پہلے آپ مخالف تھے تو اب اچانک ججز کی عمر بڑھانے کے حق میں کیسے ہوگئے ؟۔ترجمان نے مزید کہا کہ حکومتی اتحادیوں نے کہا اس میں سے جو ہوسکتا ہے اتنی ترامیم کرلیتے ہیں، کھچڑی پک جائے گی اس لیے ہم نے مسودے کو مسترد کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں