سواتی نے چودھری نثار ، مصطفی نواز کھوکھر ، مشاہد حسین کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دیدی

سواتی نے چودھری نثار ، مصطفی نواز  کھوکھر ، مشاہد حسین کو پی ٹی آئی  میں شمولیت کی دعوت دیدی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دے دی ہے ۔

اعظم سواتی نے جمعرات کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہامجھے معلوم ہوا ہے کہ چو دھری نثار علی خان پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں، میں ملک کی ترقی اور قانون کی حکمرانی کے لیے انہیں پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہتا ہوں، وہ ایک بااصول انسان ہیں۔اعظم سواتی نے کہا کہ میں مصطفی نواز کھوکھر اور مشاہد حسین سید کو بھی پی ٹی آئی میں آنے کی دعوت دیتا ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں