پنجاب :اسسٹنٹ کمشنرز سمیت 20افسروں کے تبادلے
لاہور(سیاسی نمائندہ )پنجاب حکومت نے 20 افسروں کے تقررو تبادلے کردئیے ۔اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ نعمان علی کو او ایس ڈی بنادیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر حضرو کامران اشرف کو اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ تعینات کردیا گیا۔
پراپرٹی منیجر ویلفیئرونگ عائشہ بدر کو اسسٹنٹ کمشنر حضرو تعینات کردیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر قائد آباد خرم بھنگو کو ایس او سی اینڈ ڈبلیو لگادیا گیا۔سیکشن افسر سپیشلائزڈ ہیلتھ جواد حسین کو اے سی قائد آباد تعینات کردیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ مس سرہت کی 90 روز کی چھٹی منظور ہو گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال احسن ممتاز کو اے سی اوکاڑہ ،سیکشن افسر سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ غلام فاطمہ کو اے سی سمبڑیال تعینات کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور سٹی مس ثنا کو ایڈمن ونگ رپورٹ کرنے کا حکم جاری ہوا۔اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور شاہ کیب سرور کو اے سی بہاولپور سٹی ،اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر زلیہ ابراہیم کھر کو اے سی لیاقت پور ،اسسٹنٹ کمشنر پتوکی راجہ امجد کو سیکشن افسر فنانس ڈیپارٹمنٹ ،اسسٹنٹ کمشنر مکرم سلطان کو اے سی پتوکی ،اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر زبہاولپور طارق جاوید کو اے سی علی پور ،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ملتان فرخ جاوید کو اے سی تونسہ تعینات کردیا گیا۔سیکشن آفیسر محکمہ کوآپریٹو ندیم ناصر کو تبدیل کرکے سیکشن آفیسر محکمہ انڈسٹریزاینڈ کامرس ،سیکشن آفیسر محکمہ سکول ایجوکیشن ندیم اختر کو تبدیل کرکے سیکشن آفیسر محکمہ ہائر ایجوکیشن تعینات کردیا گیا۔مقصود اختر کو سیکشن آفیسر محکمہ زراعت ،محمد امان اللہ کو سیکشن آفیسر محکمہ لٹریسی ،محمد یونس کو سیکشن آفیسر محکمہ لیبر اینڈ ہیومن ریسورس تعینات کردیا گیا۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے تمام تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔