لاہور احتجاج کی قیادت بھی حماد اظہر نے اپنے ہاتھ میں لے لی

لاہور احتجاج کی قیادت بھی  حماد اظہر نے اپنے ہاتھ میں لے لی

لاہور(سیاسی نمائندہ)تحریک انصاف لاہور تنظیم پر مرکزی قیادت نے عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔ لاہور احتجاج کی قیادت بھی قائم مقام صدر پنجاب حماد اظہر نے اپنے ہاتھ میں لے لی۔14 اکتوبر احتجاج کو حماد اظہر کی ٹیم لیڈ کرے گی۔حماد اظہر نے اپنی ٹیم کے ارکان کو احتجاج کی تیاری کی ہدایت کردی ہیں۔

 تحریک انصاف لاہور تنظیم کا اجلاس بھی ہوا۔اجلاس میں احتجاج کے حوالے سے حکمت عملی پر مشاورت ہوئی۔اجلاس میں احتجاج کے مقام کا تعین کرنے کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف لبرٹی چوک، جی پی او یا مینار پاکستان احتجاج کرے گی۔احتجاج سے ایک روز قبل کارکنوں کو احتجاج کے مقام کا بتایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں