UBAS میں طلبا کیلئے اورینٹیشن ڈے ،12پروگرامز کااجرا

UBAS میں طلبا کیلئے اورینٹیشن ڈے ،12پروگرامز کااجرا

لاہور(سٹاف رپورٹر)لاہور یونیورسٹی آف بائیولوجیکل اینڈ اپلائیڈ سائنسز (UBAS)میں نئے آنے والے طلبا کیلئے تعارفی پروگرام (اورینٹیشن ڈے )کا انعقاد کیا گیا۔

 یونیورسٹی اپلائیڈ سائنسز میں 12 پروگرامز کا اجراکر رہی ہے جن میں ڈاکٹر آف فارمیسی، ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی، سات بی ایس پروگرامز (ریڈیولوجی اینڈ امیجنگ ٹیکنالوجی، اینستھزیاٹیکنالوجی، لیب ٹیکنالوجی، کلینیکل سائیکولوجی، بائیوٹیکنالوجی، فرانزک سائنس، نیو ٹریشن  سائنس)اور تین پوسٹ گریجویٹ پروگرامزشامل ہیں۔تقریب میں وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر نعیم نقی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔پرو وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر نعیم مبارک، چیف ایڈمنسٹریٹراسد احمد خان، ڈین فیکلٹی آف اپلائیڈ ہیلتھ سائنس، ڈاکٹر نوشین،ڈین فیکلٹی آف بائیولوجیکل سائنس ڈاکٹر نوید شجاع، ڈین فیکلٹی آف ریحبلیٹیشن سائنس ڈاکٹر سید اسد اﷲ ارسلان،ڈین فیکلٹی آف نیو ٹریشن سائنس ڈاکٹر انیس الرحمن بھی موجود تھے ۔پروفیسر ڈاکٹر نعیم نقی نے خطا ب میں کہا کہ یونیورسٹی کی اولین ترجیح اپنے طلبا کی بہتر تعلیم و تربیت اور کردار سازی ہے اور ہمارے اساتذہ فرائض کی تکمیل کیلئے کوشاں ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر نعیم مبارک نے بھی خطا ب کیا۔ اورینٹیشن ڈے میں تمام نئے آنے والے طالب علموں کو تعلیمی نصاب اور قواعد وضوابط کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی اور حلف نامہ پڑھوایا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں