ایس این جی پی ایل ، 102غیر قانونی کنکشن منقطع
لاہور (اے پی پی)سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے گیس چوری کیخلاف کریک ڈائون کے دوران پنجاب،خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے علاقوں میں102 غیر قانونی کنکشن منقطع اور45 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کردیئے۔
لاہور میں ٹیم نے 15 غیر قانونی اور کمپریسر کے استعمال پر1 کنکشن منقطع کیا جبکہ گیس چوری کیسز میں 19 لاکھ10 ہزار کے جرمانے کئے ۔ گوجرانوالہ میں 3کنکشن منقطع ،فیصل آباد میں3 کنکشن منقطع اور 20 ہزار جرمانہ ،شیخوپورہ میں2 کنکشن منقطع اور7 لاکھ 10 ہزار کے جرمانے ،ملتان میں 3غیر قانونی اور کمپریسر کے استعمال پر 16 کنکشن منقطع ،ساہیوال میں 2 غیر قانونی اور 2 کمپریسر کنکشن منقطع اور 3 لاکھ 50 ہزار کے جرمانے ،بہاولپور میں کمپریسر استعمال پر7 کنکشن منقطع ،مردان میں 13 کنکشن منقطع اور 9 لاکھ10 ہزار کے جرمانے ،سرگودھا 3 ،راولپنڈی 2 ،اسلام آباد میں ایک کنکشن منقطع ،پشاور اور کرک میں 25 غیر قانونی اور کمپریسر استعمال پر1 کنکشن منقطع اور6 لاکھ40 ہزار کے جرمانے ، ایبٹ آباد میں ایک غیر قانونی اور کمپریسر استعمال پر2 کنکشن منقطع اور 20 ہزار کے جرمانے کئے گئے ۔