سندھ اسمبلی:26ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد منظور

سندھ اسمبلی:26ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد منظور

کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے حق میں قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی،قراردادوزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی جانب سے ایوان میں پیش کی گئی۔جماعت اسلامی اور سنی اتحاد کونسل نے قرارداد کی مخالفت کی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئینی ترمیم سے قبل ججز میڈیا کی ہیڈلائنز والے کیسز میں زیادہ وقت لگاتے تھے ،نئی ترمیم اس بات کو یقینی بنائے گی کہ صوبوں کے مابین مساوات ہو،اب آئینی عدالتوں کے بینچز صوبوں میں بھی بنیں گے اور کسی بھی سائل کو اب اپنے فیصلوں کے لیے سالوں انتظار نہیں کرنا پڑیگا، نئی ترمیم سے سائلین کو جلد انصاف ملے گا ۔ کراچی ایئرپورٹ پر دھماکے میں جاں بحق ہونے والے چینی انجینئرز کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی جبکہ ایم کیو ایم کی رکن رعنا انصار کے صاحبزادے کے ٹریفک حادثے میں انتقال پر دعائے مغفرت بھی ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں