وزیراعظم کا یکم نومبر سے ای گورنمنٹ سسٹم نافذ کرنیکا حکم

وزیراعظم کا یکم نومبر سے  ای گورنمنٹ سسٹم نافذ کرنیکا حکم

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے یکم نومبر سے وفاق کی سطح پر ای گورنمنٹ سسٹم نافذ کرنے کے احکامات دئیے ہیں۔

وزیراعظم نے یکم نومبر سے وفاقی وزارتوں کو سمریاں، فائلیں اور مراسلے گورنمنٹ ماڈیول سسٹم کے ذریعے بھجوانے کا پابند کر دیا ہے ۔وزیراعظم نے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو وفاق کی سطح پر ای گورنمنٹ ماڈیول سسٹم پر عمل کرانے کے احکامات دئیے ہیں۔ وزیراعظم آفس کے جاری کردہ احکامات کے مطابق وزیراعظم نے 17 اگست، 18 ستمبر اور 27 ستمبر کے احکامات کے تناظر میں فیصلہ کیا ہے کہ یکم نومبر 2024 سے وفاقی حکومت کی سطح پر ای گورنمنٹ ماڈیول سسٹم کو مکمل طور پر نافذ کیا جائے ، احکامات کے مطابق کوئی سمری اور فائل ای گورنمنٹ ماڈیول سسٹم کے بغیر وصول نہیں کی جائے گی ،تمام وفاقی وزارتیں، ڈویژن اور محکمے ہدایات پر عمل کریں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں