بلاول بھٹو لاہورپہنچ گئے

 بلاول بھٹو لاہورپہنچ گئے

لاہور (سپیشل رپورٹر)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری لاہور پہنچ گئے ،وہ کراچی سے خصوصی طیارے پر لاہور آئے اور گزشتہ رات بلاول ہاؤس میں قیام کیا ۔

 بلاول بھٹو کل پنک پولو کپ کے فائنل کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔بلاول بھٹو زرداری لاہور میں قیام کے دوران پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اورپیپلزپارٹی وسطی پنجاب اور لاہور کی تنظیم سازی کے حوالے سے اہم فیصلے کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں