خان گڑھ:شہری کو قتل کرنیوالاڈاکو تشدد سے ہلاک

خان گڑھ:شہری کو قتل کرنیوالاڈاکو تشدد سے ہلاک

خان گڑھ(سٹی رپورٹر)خان گڑھ میں مزاحمت پر شہری قتل ، عوام کے تشدد سے ڈاکو ہلاک ہوگیا ،تھانہ خان گڑھ کی حدود لوہار والا میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق ، 2 زخمی ہوئے ، عوام نے 3 ڈاکو پکڑ لئے اور تشدد کا نشانہ بنایا ، پولیس نے حراست میں لے کر ڈاکوئوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

 ڈاکو غلام رسول مارا گیا ۔تفصیل کے مطابق تھانہ خان گڑھ کی حدود لوہار والا کے مقام پر واقع کریانہ شاپ پر چار ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی کوشش کی ،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے محمد ،حنیف اور شبیر نامی نوجوان شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ نذیر بھٹی نامی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔تین ڈکیت اختر،مرتضیٰ اور غلام رسول عوام کے ہتھے چڑھ گئے ،عوام نے ڈاکوؤں کو مار مار کر ٹانگیں توڑ ڈالیں جبکہ ایک ڈاکو موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مشتعل ہجوم سے ڈاکوؤں کو چھڑوا کر اپنی تحویل میں لے لیا اور ہسپتال منتقل کردیا ،غلام رسول عرف پیلی کنیرا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا ۔ڈکیت اختر اور مرتضیٰ کی حالت تشویشناک ہے ۔مشتعل مظاہرین نے ٹائر جلا کر قومی شاہراہ مین جی ٹی روڈ کو بلاک کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں