علی امین نے کیا کر نا ہے ایک مہمان فیصلہ کریگا:کنڈی

علی امین نے کیا کر نا ہے ایک مہمان فیصلہ کریگا:کنڈی

لاہور ( سپیشل رپورٹر)گورنر خیبر پختونخوافیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگر اس ملک میں عدل و انصاف ہوگا تو ملک میں سب کچھ خود ہی ٹھیک ہو جائے گا۔

انہوں نے  منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ نے ذوالفقار علی بھٹو کیس میں ہمیں انصاف دلایا مگر ہمیں محض کاغذی انصاف ملا ہے ، کے پی کے حالات اتنے خراب ہیں کہ پشاور میں لگی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ،اسلام میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ، اسلام امن کا دین ہے ۔ فیصل کریم نے کہا کہ منہاج یونیورسٹی نوجوان نسل کی درست سمت میں رہنمائی کا فریضہ انجام دے رہی ہے ۔ہمارے صوبے میں 26 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر نہیں ہیں،میں بطور چانسلر کسی یونیورسٹی کی زمین فروخت نہیں کرنے دوں گا،علی امین گنڈا پور کے پاس اب ایک مہمان آ گیا ہے کہ وہ فیصلہ کرے گا کہ علی امین نے کیا کرنا ہے ۔قبل ازیں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام منعقدہ 7ویں ورلڈ رلیجنز کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دہشت گردی نہیں امن کا دین ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں