نوانکوٹ :لین دین کے تنازع پر بیوی کو قتل کر دیا

نوانکوٹ :لین دین کے تنازع پر بیوی کو قتل کر دیا

لاہور(کرائم رپورٹر)نواں کوٹ میں کے علاقے میں سفاک ملزم نے لین دین کے تنازع پر چھریوں کے وار کر کے بیوی کو قتل جبکہ ماموں ، ممانی ، ا پنے بیٹے اور بیٹی کو زخمی کر دیا ۔

ڈولفن ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ۔نواں کوٹ کے رہائشی شاہد نامی شخص کا اپنے ماموں سے لین دین کے تنازعہ چل رہا تھا گزشتہ روز تلخ کلامی پر شاہد نے طیش میں آکر اپنے ماموں کو چھریوں کے وار سے زخمی کیا اس دوران بیچ بچاوکروانے کی کوشش کرنے پر ملزم نے بیوی، بیٹا، بیٹی اورممانی کو بھی چھری مار کر زخمی کر دیا جس کے نتیجے میں ملزم کی اہلیہ شمائلہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئی ۔ریسکیو نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔زخمیوں میں ملزم کا بیٹا حفیظ، بیٹی مسفیر، ماموں سلیم، ممانی عفت بتول شامل ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں