لاہور ہائیکورٹ :تین ایڈیشنل رجسٹرارز تبدیل ،10افسروں و اہلکاروں کے تقرر و تبادلے
لاہور(عدالتی رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعدلاہور ہائیکورٹ کے گریڈ 21 کے تین ایڈیشنل رجسٹرارز کے تبادلے کردئیے گئے ، نوٹیفکیشن کیمطابق سید شبیر حسین شاہ کوایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل، منصور الحق کو ایڈیشنل رجسٹرار سکیورٹی تعینات کر دیا گیا جبکہ عمران صفدر کا تبادلہ کیس فکسچربرانچ میں کردیا گیا۔
ادھر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد10 افسروں و اہلکاروں کے تقرر و تبادلے کر دیئے ، نوٹیفکیشن کیمطابق اسسٹنٹ رجسٹرار احرار صابر کا آئی ٹی راولپنڈی بینچ سے آئی ٹی مینجمنٹ برانچ ،اسسٹنٹ رجسٹرار طاہر جاوید کا آئی ٹی مینجمنٹ سے آئی ٹی راولپنڈی بینچ ،اسسٹنٹ رجسٹرار ثنا اللہ کا ارجنٹ سیل ملتان بینچ سے بلڈنگ برانچ ،راولپنڈی بینچ اسسٹنٹ برانچ، آصف کمال شیخ کا سول راولپنڈی بینچ سے جنرل برانچ پرنسپل سیٹ ،اسسٹنٹ رجسٹرار ظہیر اختر خان کا پرنسپل سیٹ سے راولپنڈی بینچ ،اسسٹنٹ رجسٹرار محمد جنید کا پرنسپل سیٹ سے ارجنٹ سیل ملتان بینچ ،اسسٹنٹ رجسٹرار وسیم نثار کا ایکسپنڈیچر برانچ سے ایچ آر ون برانچ ،سینئر آفس کوآرڈینیٹر عمران شاہد کا پرنسپل سیٹ سے بہاولپور بینچ تبادلہ کردیا گیا۔