300ای بسیں لاہور کیلئے لارہے ہیں ، مریم اورنگ زیب

300ای بسیں لاہور کیلئے  لارہے ہیں ، مریم اورنگ زیب

لاہور(سیاسی نمائندہ )سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں سموگ پر حکومتی پالیسی بیان جاری کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے انڈین پنجاب کی ہوا جب ہماری طرف چلتی ہے تو ایئر کوالٹی انڈیکس سات سو پر چلا جاتا ہے۔

تین سو ای بسیں لاہور ڈویثرن کے لئے لارہے ہیں، فصلوں کی باقیات کو جلنے سے بچانے کے لئے ایک ہزار سپر سیڈ کسانوں کو دیئے گئے ہیں.ان کا کہنا تھا ہم 365دنوں میں 275دن میتھین کے بادل اور زہریلی ہوا میں سانس لیتے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے اس معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے لاہور ڈویثرن کے گیارہ مقامات پر گرین ہاٹ سپاٹ پالیسی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ایجنڈا مکمل ہونے پر سپیکر نے اجلاس آج دوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں