ججز کی تعداد بڑھانے کیلئے قانون سازی موخر کرنیکا فیصلہ

 ججز کی تعداد بڑھانے کیلئے  قانون سازی موخر کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے ججوں کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے کی جانے والی قانون سازی کا عمل موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

حکومت نے جمعہ کو قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد کے حوالے سے بل پیش کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔تاہم، ذرائع کے مطابق ججوں کے معاملہ پر قانون سازی کا عمل اب چند روز کیلئے موخر کردیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے ججوں کی تعداد اور پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں ترمیم کیلئے قانون سازی اگلے سیشن تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اعلیٰ عدلیہ کے حوالے سے نئی قانون سازی پر مزید مشاورت کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں