زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ

زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈالر ذخائر میں اضافہ ہوگیا۔ سٹیٹ بینک نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا جاری کردیا جس کے مطابق مرکزی بینک کے ڈالر ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت میں 3 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا اور ذخائر کی مالیت 16 ارب 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہوگئی ۔ سٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر 11.57 کروڑ ڈالر بڑھ کر 11 ارب 15 کروڑ 64 لاکھ ڈالر ہو گئے ،ایک ہفتے میں شیڈولڈ بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس 8.38 کروڑ ڈالر گھٹ کر 4 ارب 89 کروڑ 26 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں