خاتون صوبائی محتسب کوجی سی یونیورسٹی میں داخلے سے روکدیا
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جی سی یونیورسٹی کو صوبائی افسروں کیلئے "نو گو ایریا" بنا دیا گیا۔
ہراسمنٹ کی صورتحال کا جائزہ لینے اور کوڈ آف کنڈکٹ آویزاں کروانے کیلئے یونیورسٹی پہنچنے والی خاتون صوبائی محتسب نبیلہ حاکم علی کوسکیورٹی گارڈ نے داخلے سے روک دیا اور اسے وائس چانسلر کی ہدایت قرار دیا ۔ صوبائی محتسب نبیلہ حاکم علی کی جانب سے وائس چانسلر کو نوٹس جاری کردیا گیا جس میں انہیں 5 نومبر کو صبح 9 بجے ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔