احسن بھون کی صاحبزادی کی شادی جسٹس امین الدین،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
لاہور (کورٹ رپورٹر )معروف وکیل رہنما احسن بھون کی صاحبزادی قرۃ العین بھون کی شادی کی تقریب میں سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم سمیت سماجی و سیاسی شخصیات نے شریک ہو کر نوبیاہتا جوڑے کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
تقریب لاہور کے نجی فارم ہاؤس پر منعقد ہوئی، لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس شجاعت علی ،جسٹس عاصم حفیظ ،جسٹس صداقت علی خان ،جسٹس سردار سرفراز ڈوگر ،جسٹس شہرام سرور ،جسٹس فاروق حیدر ،جسٹس راحیل کامران شیخ ،جسٹس علی باقر نجفی ،جسٹس سلطان تنویر ،جسٹس جواد حسن ، سابق چیف جسٹس منظور اے ملک ، ثاقب نثار لاہور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس یاور علی ، ملک کے نامور وکلا عابد ساقی ، نصیر کمبوہ ،اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اسد باجوہ اور بار ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے بھی شادی کی تقریب میں شرکت کی ۔سیاسی رہنما ئوں فواد چودھری، جہانگیر ترین، عون چودھری، سیف الملوک کھوکھر ،جاوید لطیف جبکہ بیورکریسی سے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان ودیگر بھی شریک ہوئے ۔