صوابی جلسے کا مقصد عمران خان کی رہائی کیلئے لائحہ عمل طے کرنا ، بیرسٹر گوہر

صوابی جلسے کا مقصد عمران خان کی رہائی  کیلئے لائحہ عمل طے کرنا ، بیرسٹر گوہر

بونیر، اسلام آباد (آئی این پی، اپنے رپورٹر سے ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ صوابی جلسے کا مقصد عمران کی رہائی کیلئے لائحہ عمل طے کرنا ۔

 بونیر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں اختلاف رائے موجود ہے لیکن کوئی اختلاف یا فارورڈ بلاک نہیں اور پارٹی بانی پی ٹی آئی کی قیادت مکمل متحد اور منظم ہے ۔بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی مشاورت کے بغیر پارٹی میں کوئی اختیارات استعمال نہیں کرسکتا۔ ان کا کہنا تھا جلسہ حکومتی ظلم اور مہنگائی کے خلاف ہے جب کہ اس جلسے کا مقصد بانی کی رہائی کے لیے لائحہ عمل طے کرنا ہے ۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے 26 ویں ترمیم میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کے ساتھ اچھا تعلق ہے جو جاری رہے گا۔ انتظار پنجوتھا کی رہائی کے موقع پر غیر انسانی سلوک ظلم ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں