مریم نواز 6نومبر کو لندن جائیں گی گلے کے آپریشن کا امکان

مریم نواز 6نومبر کو لندن جائیں گی  گلے کے آپریشن کا امکان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف 6نومبر کو لند ن روانہ ہوں گی ، مریم نواز لندن میں اپنے ذاتی معالج سے گلے کی انفیکشن کا علاج کروائیں گی ۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی ہدایت پر مریم نواز کے گلے کے آپریشن کا بھی امکان ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دورہ لندن ایک ہفتہ پر محیط ہوگا، مریم نوازکا وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔ نواز شریف اور مریم نواز کا لندن سے اکٹھے وطن واپس آنے کا امکان ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں