کچھ بڑا ہونے والا ہے
راولپنڈی(خبر نگار، نیوز ایجنسیاں)می مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ پی آئی اے کو ایسے بیچ رہے ہیں جیسے باپ کا مال ہو، حکومت کا کوئی مستقبل نہیں۔۔۔
ان کے برے دن شروع ہو چکے ہیں،کچھ بڑا ہونے والا ہے، اسی لیے کسی کا فریکچر ہے کسی کو موشن لگ گئے ،سب باہر بھاگ رہے۔ ہم نے بھی 40 دن چلہ کاٹا ،صحت ابتک ٹھیک نہیں لیکن بزدل آدمی 100 بار مرتا ہے اور مضبوط آدمی ایک بار مرتا۔ راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت بیٹھ چکی ہے ، پی آئی اے کی جگہ اپنے فلیٹس بیچیں، ان کے برے دن آرہے ہیں، آپ دیکھیں گے لوگ ان کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہیں۔شیخ رشید نے کہا ریڑھی والا اور قلفی والا تو بیچارہ دہاڑی نہیں لگا سکتا، سٹیٹ بینک یا ایف بی آر ثابت کرے ان کے دوروں سے ایک ڈالر بھی ملا ہو۔