بانی پی ٹی آئی کو مینٹل ٹارچر کیا گیا :علیمہ خان

بانی پی ٹی آئی کو مینٹل ٹارچر کیا گیا :علیمہ خان

راولپنڈی (خبر نگار)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ انصاف کے لیے انقلاب لے کر آئیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈاکٹر عاصم یوسف نے بانی کا معائنہ کیا۔

ڈاکٹر نے بتایا  کہ بانی صحت مند ہیں، لیکن ان کے جسم سے گوشت کم ہوا ہے ۔بانی پی ٹی آئی پر جسمانی تشدد تو نہیں کیا لیکن مینٹل ٹارچر کیا گیا۔انتظار پنجوتھا کس حالت میں واپس آئے ہیں ۔جو قانون سے اوپر جاچکے ہیں وہ سمجھتے ہیں جس مرضی پر تشدد کرو۔ پنجوتھا کا کیا قصور تھا، سب ا س کی ویڈیو دیکھو۔بانی نے کہا کہ ظل شاہ کو قتل کرکے الزام میرے اوپر لگادیا۔یہاں عدالتوں میں تفتیشی آفیسر کو کہا جاتا ہے کہ جھوٹ بولیں سزا نہیں ملے گی ۔اب ساری حکومت جھوٹ بول رہی ہے ، انصاف کے لیے انقلاب لے کر آئیں۔ہم نئے چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہیں کہ لاقانونیت نہ روکی تو لوگ قانون ہاتھ میں لے لیں گے ۔بانی کی زندگی خطرے میں ہے ، وہ ڈیل نہیں کررہے ۔سلمان اکرم راجہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم سے کہوں گا اب کھڑے نہ ہوئے تو ایڑھیاں رگڑ رگڑ کر مر جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں