انسداد دہشتگردی ترمیمی بل پی ٹی آئی کیخلاف استعمال نہیں کیا جائیگا :رانا ثنا

انسداد دہشتگردی ترمیمی بل پی ٹی آئی  کیخلاف استعمال نہیں کیا جائیگا :رانا ثنا

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا پی ٹی آئی یہ سمجھتی ہے کہ انسداد دہشتگردی ترمیمی بل کو ان کے خلاف استعمال کیا جائے گا تو اس میں کوئی حقیقت نہیں۔

ٹی وی کودیئے گئے ایک انٹرویو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو اگر قانون سازی پر اعتراض ہے تو یہ ان کا حق ہے اور ان کے اختلاف رائے کا ہم احترام کرتے ہیں۔رانا ثنا اللہ نے کہاکہ اگر اپوزیشن کو حکومت کی قانون سازی سے اتفاق نہیں تھا تو وہ اپنی ترامیم پیش کرتے ، سپیکر نے کہا کہ پہلے وزیر قانون کی بات سنیں بعد میں آپ کو موقع دیا جائے گا مگر یہ بات کرنے کے موڈ میں ہی نہیں تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں