کوئٹہ :لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کیمپ نذرِ آتش

کوئٹہ :لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کیمپ نذرِ آتش

کوئٹہ (دنیا نیوز )کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے قائم کیمپ کو نذر آتش کر دیا۔

یہ کیمپ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے لاپتہ افراد  کی بازیابی کے لیے شاہراہ عدالت پر کوئٹہ پریس کلب کے قریب لگایا گیا ، گزشتہ شب نامعلوم افراد نے اس کیمپ کو ایک مرتبہ پھر آگ لگا دی ، چند روز قبل بھی اس کیمپ کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی گئی تھی تاہم اس مرتبہ کیمپ کو زیادہ نقصان پہنچا ہے ۔ماما قدیر کے مطابق آتشزدگی کی وجہ سے کیمپ کے تین اطراف لگیں قناعتیں مکمل طور پر جل گئی ہیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں