نئے ڈی جی رینجرز سندھ نے کمان سنبھال لی
کراچی (سٹاف رپورٹر)میجر جنرل محمد شمریز نے پاکستان رینجرز (سندھ)کے نئے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھال لیا، ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق میجر جنرل اظہر وقاص نے پا کستان رینجرز سندھ کی کمان میجر جنرل محمد شمریز کے سپرد کی۔
کمان تبدیلی کی تقریب رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں ہوئی، جس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن،ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو اور تمام اضلاع کے ڈی آئی جیز شریک ہوئے ۔ادھر سندھ پولیس کی جانب سے سنٹرل پولیس آفس کراچی میں ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ کے عہدے سے سبکدوش اور نئے تعیناتی پانیوالے ڈی جی رینجرز سندھ کے اعزاز میں الوداعی و استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔