پاکستان کی اقوام متحدہ میں پیش کی گئی 4قراردادیں منظور

پاکستان کی اقوام متحدہ میں پیش کی گئی 4قراردادیں منظور

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ میں پاکستان کی جانب سے پیش کردہ قراردادیں منظور ہوگئیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کی فرسٹ کمیٹی نے پاکستان کی طرف سے پیش کی گئی 4 قراردادیں منظور کیں۔ اقوام متحدہ کی فرسٹ کمیٹی نے پاکستان کی پیش کردہ علاقائی تخفیف اسلحہ اور علاقائی و ذیلی علاقائی تناظر میں اعتماد سازی کے اقدامات پر قرار داد منظور کی ،پاکستان کی علاقائی اور ذیلی علاقائی سطح پر روایتی ہتھیاروں پر قابو پانے کی قرار داد بھی منظور کی گئی۔ غیر جوہری ریاستوں کو جوہری ہتھیاروں کے استعمال یا دھمکی کیخلاف موثر بین الاقوامی  اقدامات کی تکمیل کی قرارداد بھی منظور کی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں