ایم این اے مبارک زیب ن لیگ میں شامل
پشاور(آئی این پی )آزاد رکن قومی اسمبلی مبارک زیب مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے ۔ مبارک زیب نے ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام کے ہمراہ پریس کانفرنس میں وفاقی حکومت کو سپورٹ کرنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا میرے بھائی کو شہید ہوئے 8 ماہ گزر گئے ، خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ہونے کے باوجود ہمیں انصاف نہیں ملا، اس لیے میں نے آئینی ترمیم میں حکومت کو ووٹ دیا ۔ انہوں نے کہا حکومت نے وعدہ کیا کہ مجھے وفاقی کابینہ میں شامل کیا جائے گا ۔وفاقی وزیر اورلیگی رہنما امیر مقام کا کہنا تھا میں سوال کرتا ہوں ریحان زیب کی شہادت کے بعد جب مبارک زیب الیکشن لڑ رہا تھا تو پی ٹی آئی نے اس کے مقابلے میں گل ظفر خان کو ٹکٹ دیا، آپ نے کہاں سپورٹ کیا ہے آپ نے تو مخالف امیدوار کھڑا کر دیا۔انہوں نے کہا اگر آپ مبارک زیب سے وفادار ہوتے تو اس کے بھائی کے قاتلوں کو گرفتار کرتے ۔