امن و امان کی بحالی کیلئے جامع پلان بنایا جائے : اسد قیصر
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف نے وفاقی حکومت سے ملک میں امن کی بحالی کے لئے جامع پالیسی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔مرکزی رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ روز بلوچستان میں افسوسناک واقعہ ہوا۔
کیا حکومت ان واقعات کو روکنے کے لئے مو ثر پالیسی بنا رہی ہے ؟۔انہوں نے کہا کہ مطالبہ کرتا ہوں ملک میں امن و امان کی بحالی کے لئے جامع پلان بنایا جائے ، تمام سیاسی جماعتوں اور سٹیک ہولڈرز کو شامل کر کے متفقہ فیصلے کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کی جائیں، نوجوانوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے ، تمام قیادت ان کی رہنمائی کرے ۔