قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی تنظیم نو کا فیصلہ، سالانہ ایک ارب بچت
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی تنظیم نو کا فیصلہ کر لیا، پہلے 90، دوسرے مرحلے میں 130اسامیاں ختم، 50کروڑ بچت ہو سکے گی۔
سپیکر ایاز صادق کی زیرِ صدارت فنانس کمیٹی کے اجلاس میں منظوری دی گئی۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلامیے کے مطابق تنظیم نو سے ایک ارب روپے سالانہ بچت ہو گی۔ تنظیم نو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو ضرورت کے مطابق فعال اور متحرک بنانے کا حصہ ہے ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے پہلے مرحلے میں 90 اور دوسرے مرحلے میں 130 غیر ضروری اسامیاں ختم کی جائیں گی، اس سے سالانہ 56 کروڑ روپے جبکہ تیسرے مرحلے میں انتظامی اصلاحات سے مزید 40 کروڑ کی بچت ہو گی۔