سموگ بھارت سے آرہی ، فصل کی باقیات جلانے کی وجہ سے نہیں ہوتی :خواجہ آصف

سموگ بھارت سے آرہی ، فصل  کی باقیات جلانے کی وجہ  سے نہیں ہوتی :خواجہ آصف

اسلام آباد(این این آئی)نے چاول کی فصل کی باقیات جلانے کو سموگ کی وجہ قرار دینے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں نے اس معاملے پر ہمیں ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے ۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر انہوں نے سموگ سے متعلق  چارٹ شیئر کیا جس میں بتایا گیا کہ سب سے زیادہ فضائی آلودگی کی وجہ ٹرانسپورٹ ہے ، اسکے بعد فصلوں کا جلانا، پھر کچرے کو نذر آتش کرنادوسری اور تیسری بڑی وجوہات ہیں۔وزیر دفاع نے کہا صرف شور ہے کہ سموگ چاول کی فصل کی باقیات جلانے سے ہوتی ہے ، اس چارٹ کو دیکھیں تو آپ کو اصلی ملزم نظر آئیں گے جن کا اس معاملے میں نام ہی نہیں آتا۔ فصلوں کی باقیات تو موہنجوداڑو کے دورسے ہر سال جلائی جارہی ہیں ، سموگ بھارت سے امپورٹ ہو رہی ہے کیونکہ ہوا مشرق سے مغرب چل رہی ہے ، جب مغرب سے مشرق چلے گی تو پھر کیا ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں