جمہوریت نہیں رہی، انصاف کے راستے بند کر دیئے: شیخ وقاص

جمہوریت نہیں رہی، انصاف کے  راستے بند کر دیئے: شیخ وقاص

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہمارے کارکنوں پر ایکسپائرڈ آنسو گیس کا استعمال کیا گیا، ہمیں اس ملک میں احتجاج کی اجازت بھی نہیں۔

 پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو غیر قانونی طور پر جیل میں رکھا گیا ، بانی کیلئے پرامن احتجاج کر رہے ہیں، الیکشن میں دھاندلی کی گئی، جعلی حکومت بنائی گئی۔ عدالتوں کو یرغمال بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ، ہمیں عدالت سے انصاف ملنے کے راستے بند کردیئے گئے ، 9 مئی سے آج تک کوئی پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوا ، اب ملک بھر سے قافلے نکلیں گے ، یہاں جمہوریت باقی نہیں رہی۔وقاص نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے قافلے کو علی امین لیڈ کریں گے ، جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوں گے ، واپس نہیں آئیں گے ، 24 نومبر کو  اسلام آباد کو صرف ہاتھ لگانے نہیں جا رہے ہیں۔ ہمیں سارے ووٹ بانی کی تصویر پر ملے ، بشریٰ سیاسی جلسوں میں شرکت نہیں کرتیں، عاطف خان بھی اس تحریک کا حصہ بنیں گے ۔وقاص اکرم نے کہا کہ میرے قائد نے کہہ دیا کہ یہ فائنل کال ہے ، تو فائنل ہے ، ہر ایم این اے اور ایم پی اے اپنے حلقہ کا خرچہ برداشت کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں