آرمی چیف سے استدعا بے گناہوں کو معاف کردیں:شیخ رشید
اسلام آباد(آئی این پی )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ آرمی چیف سے استدعا ہے کہ بے گناہوں کو معاف کردیں۔
لوگ مہنگائی سے مر رہے ہیں اور کسی کو پرواہ نہیں،24 نومبر کے احتجاج کی کال پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا، اصل مسائل کی طرف آئیں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے لئے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی ایک کہہ دے کہ میں کیس میں ملوث ہوں تو سزا لینے کو تیار ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف عاصم منیر سے استدعا ہے کہ بے گناہوں کو معاف کر دیں۔ سیاست دانوں کا بے شک ٹرائل کیا جائے ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف قیامت ڈھانے والا ہے ۔ 7سال قید سے 40 دن کا یہ چلہ بہت بھاری ہے ، 40 دن مجھے غار میں رکھا گیا۔شیخ رشید نے کہا کہ میری صرف عمران خان سے دوستی ہے تھی ان کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑارہوں گا۔ کوئی عقیقہ کی دعوت بھی دے تو شہباز شریف چلا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا خاتمہ اور عام معافی چاہتا ہوں ۔