دال مونگ کی قیمت 50روپے فی کلو بڑھ گئی ،دودھ بھی مہنگا

دال مونگ کی قیمت 50روپے فی کلو بڑھ گئی ،دودھ بھی مہنگا

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )دودھ اوردال مونگ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا جبکہ کئی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ڈی سی لاہور نے اشیائے خور ونوش کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

دودھ کی قیمت 10 روپے کے اضافے کے بعد 160 سے 170 فی کلوکر دی گئی،دال مونگ 50روپے اضافے کے ساتھ 290 سے بڑھ کر340 روپے فی کلو ہوگئی ۔دال چنا کی قیمت 330 اور بیسن کی قیمت 340روپے فی کلو برقرار رہی ۔چاول کی قیمت 260 سے کم کر کے 250 ،کالا چنا موٹا کی قیمت 345 سے کم کر کے 340 روپے ،کالا چنا باریک کی قیمت 325 سے کم کر کے 320 روپے ،سفید چنا کی قیمت 310 سے کم کر کے 290 روپے ، دال ماش کی قیمت 500 سے کم کر کے 490 اوردال مسور کی قیمت 265 سے کم کر کے 260 روپے کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں