اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس آج، ذرائع ابلاغ کی حدود و قیود بارے اعلامیہ جاری کیا جائیگا

 اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس  آج، ذرائع ابلاغ کی حدود و قیود  بارے اعلامیہ جاری کیا جائیگا

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) اسلامی نظریاتی کونسل نے 240واں اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔ اجلاس کی صدرات چیئرمین کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کریں گے ۔

اسلامی نظریاتی کونسل ذرائع ابلاغ کی حدود و قیود کے حوالے سے اعلامیہ جاری کرے گی ،اسلامی نظریاتی کونسل نے ذرائع ابلاغ عامہ کے استعمال ،حدود و قیود کا جائزہ  لینے کا فیصلہ کرلیا۔کونسل مختلف معاملات کا دینی احکامات کی روشنی میں جائزہ لے کر سفارشات پیش کرتی ہے اجلاس کے اختتام پر ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی پریس کانفرنس کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں