اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کوگوشوارے 31 دسمبر تک جمع کر انے کی ہدایت
اسلام آباد(اے پی پی)الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کو یاد دہانی کروائی ہے کہ وہ اپنے اور اپنے زیر کفالت افراد کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے 31دسمبر 2024 تک جمع کروادیں۔
جاری بیان کے مطابق 15 جنوری تک مذکورہ گوشوارے جمع نہ کروانے والے اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت معطل کردی جائیگی۔فارم بی الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ کیا جا سکتا ہے ۔