سابق ڈی جی نیب سلیم شہزاد کیخلاف ڈگری کیس سے متعلق درخواست خارج

سابق ڈی جی نیب سلیم شہزاد کیخلاف  ڈگری کیس سے متعلق درخواست خارج

لاہور (کورٹ رپورٹر)ہائیکورٹ میں سابق ڈی جی نیب لاہورسلیم شہزاد کیخلاف 7سال پرانے ایم ایس سی ڈگری کیس ری اوپن کرنے کی درخواست پر سماعت،عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کردی ۔

جسٹس علی باقر نجفی نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ سلیم شہزاد نے موقف اختیار کیاکہ چیئرمین نیب نے حقائق اور قانون کے برعکس ڈگری معاملے پر 10 اکتوبر کو چارج شیٹ جاری کی،معاملے پر اعلیٰ عدالت کا فیصلہ آ چکا ،چارج شیٹ کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیاجائے ، عدالت نے قرار دیا کہ نوٹیفکیشن اسلام آباد سے جاری ہوا ، درخواست بھی وہاں دائر کی جائے ، عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں