ہائیکورٹ:وی پی این بندش کیخلاف درخواست پر حکومت سے جواب طلب

 ہائیکورٹ:وی پی این بندش کیخلاف  درخواست پر حکومت سے جواب طلب

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے وی پی این،سوشل میڈیا پرپابندی اور انٹرنیٹ سپیڈکی کمی کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت، وفاقی وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے سے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس محمد اقبال نے سماعت کی ،درخواست گزار جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کے وکیل اظہرصدیق نے اپنے دلائل میں کہا پی ٹی اے کو وی پی این پر پابندی عائد کرنے کاکوئی اختیار نہیں، حکومت نے کسی قانونی جوازکے بغیروی پی این پر پابندی عائداور انٹرنیٹ کی سپیڈکم کی،حکومتی پابندی آئین کے منافی اوربنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ، اس پابندی کے اطلاق سے آن لائن کاروبار سے جڑے افراد اور طالبعلموں کانقصان ہوگا، آزادی اظہار رائے چھینی جانے کااندیشہ ہے ، عدالت وی پی این پرپابندی کوفوری ختم کرنے اور انٹرنیٹ کی سپیڈ بڑھانے کاحکم دے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں