حکومت نے بدترین آمریت کی یاد تازہ کردی،جی ڈی اے
کراچی (سٹاف رپورٹر)جی ڈی اے کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمہوریت کے لبادے میں لپٹی ہوئی وفاقی حکومت اور ان کے اتحادیوں نے بدترین آمریت کی یاد تازہ کردی ہے۔
ہر طرف ہو کا عالم ہے ، اسلام آباد سمیت ملک کے تمام راستے اور کاروبار بند کرنا کون سی جمہوریت ہے ، ملک کا آئین ہر سیاسی پارٹی کو احتجاج کا حق دیتا ہے ،فارم 47 کے تحت بننے والی وفاقی حکومت اور ان کے اتحادیوں نے عوام سے یہ حق چھین لیا ہے ، خود کو جمہوریت کی چیمپئن کہلانے والی پیپلز پارٹی کی بھی غیر جمہوری اقدامات پر زبان بندی ہوگئی ،پارا چنار اور دیگر علاقوں کو دہشت گردوں اور سندھ کو ڈکیتوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ،ملک بے امنی میں جل رہا ہے ۔