سکول کونسلز کے فنڈ ز 3لاکھ سے 50لاکھ کرنیکافیصلہ
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) سکول کونسلز کے فنڈز تین لاکھ سے بڑھا کر پانچ ملین کیے جائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق مڈل سکول تین ملین اور ہائر سکولز کی کونسل کو پانچ ملین ملیں گے ۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو کا کہنا ہے کہ سکول کونسلز نئے کمروں کی تعمیر بھی کرا سکے گی ۔ موجود سسٹم کے تحت نئے کلاس رومز سی اینڈ ڈبلیو سے بنوائے جاتے ہیں۔